بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

ناروال: بجری سے بھرا ڈمپر رکشے پر الٹ گیا، 7 ننھے طالب علم جاں بحق

ناروال کے قریب ٹریفک حادثے میں اسکول کے بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے
نارووال کے علاقے ظفر وال میں بجری سے بھرا ڈمپر ٹائر پھٹنے سے رکشے پر الٹ گیا جس کے نتیجے میں رکشے میں سوار 7 بچے اورڈرائیور جاں بحق ہوگئے۔

رکشہ قصبہ مراڑہ سے آرہا تھا جس میں اسکول کے 13 بچے سوار تھے، حادثے میں 5 بچے موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ دیگر کو شدید زخمی حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں مزید 2 بچے جانبر نہ ہوسکے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 4 بچے، 3 بچیاں اور رکشہ ڈرائیور بھی شامل ہے۔ ذرائع کے مطابق دیگر زخمیوں کوہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔



from پاکستان
https://ift.tt/2A1KMTr

Post a Comment

0 Comments