بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

1965ٔٔء کی جنگ میں پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کو ناقابل یقین شکست دی

 پاک فضائیہ نے پاک بھارت جنگ انیس سو پینسٹھ میں دشمن کو ناکوں چنے چبوائے
پاک بھارت جنگ انیس سو پینسٹھ میں جہاں پاک فوج کے زمینی جانبازوں نے دشمن کو ناکوں چنے چبوائے وہیں پاک فضائیہ نے بھی اپنے لازوال کردار کے باعث دشمن کے عزائم کو خاک میں ملادئیے۔

ازلی دشمن بھارت کو چھ ستمبر کی وہ صبح تو یاد ہوگی جب پاک فضائیہ کے جری اسکواڈرن لیڈرسجاد حیدرعرف نوزی حیدر نے صرف چھہ سیبر طیاروں کی مدد سے لاہور فتح کرنے کے خمار میں بی آر بی نہر پار کرنے کیلئےبڑھنے والے بھارتی ٹینکوں کے لئے قبرستان بنا دیا۔

دشمن کو اسی دن شام کی یاد بھی آرہی ہوگی جب انہیں سجاد حیدر اورساتھی صرف بیس منٹ میں انتہائی نچلی پرواز کرتے ہوئے پٹھان کوٹ ائر بیس پہنچے تھے اور وہاں کھڑے جدید ترین مگ اکیس طیاروں کو آگ کے گولوں میں تبدیل کردیا تھا۔

بھارت کو شکاریوں کے شکاری کا لقب پانے والے ایم ایم عالم بھی خوب یاد ہونگے جنہوں نے کس طرح ایک منٹ سے بھی کم وقت میں پانچ بھارتی طیاروں کو ملیا میٹ کیا۔

پاک فضایہ کے جانبازوں سیسل چوہدری, سرفراز رفیقی, امتیاز حسین, ایم ایم عالم, ارشد سمیع اور دیگر آج بھی بھارت کیلئے ڈراؤنا خواب ہیں جنہوں نے صرف دو دن میں اپنے سے کئی گنا بڑے بھارتی فضائیہ کے تریپن طیارے تباہ کرکے دھول چٹائی۔



from پاکستان
https://ift.tt/2Lwfdqu

Post a Comment

0 Comments