
مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کرنے کے بعد وادی میں کشیدہ صورتحال پر او آئی سی کا اہم اجلاس آج جدہ میں ہوگا۔
او آئی سی رابطہ کمیٹی برائے جموں وکشمیر کے ہنگامی اجلاس میں کشمیر کی موجودہ ہنگامہ خیز صورتحال، بھارتی حکام کی طرف سےآرٹیکل 35a اور 370ر کے خاتمے اور کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزی ، لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت، انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزی اور کشمیری رہنماؤں کی نظربندی جیسے نکات پر غور کیا جائےگا اور اس حوالے سے مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
بھارتی کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کرنے کے بعد وادی میں کشیدہ صورتحال پر اسلامی تعاون تنظیم کا اہم اجلاس آج سعودی شہر جدہ میں ہو رہا ہے۔ اجلاس میں سعودی عرب، پاکستان، آزربائجان، ترکی، نائجیر سے کمیٹی کے نمائندے شریک ہونگے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔
from پاکستان
https://ift.tt/2Tiuhvr
0 Comments