تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی ناقص کارکردگی کو مد نظر رکھتے ہوئے کرکٹ بورڈ نے کوچز کی کارکردگی کا جائز لینے کیلئے کمیٹی تشکیل دی تھی جس نے اپنی سفارشات چیئرمین احسان مانی کو بھجوا دی تھیں جسے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے منظور کر لیاہے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر ، بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور ، باولنگ کوچ اظہر محمود اور ٹرینر گرانٹ لوڈن کے معاہدوں میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے انہیں فارغ کرنے کا اعلان کر دیا ہے اور کہاہے کہ چاروں عہدوں پر نئی تعیناتی کیلئے جلد ہی اشتہار جاری کر دیا جائے گا۔ احسان مانی کا کہناتھا کہ کرکٹ کی بہتری کیلئے فیصلے کرتے رہیں گے ، کوچز کی کارکردگی کا جائزہ لینے والی کمیٹی کے ارکان تجربہ کارہیں ۔
یاد رہے کہ ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتانی سرفراز سے واپس لیے جانے کے حوالے سے خبریں چل رہی ہیں اور ان کی جگہ اظہر علی کو یہ ذمہ داری سونپنے سے متعلق رپورٹس بھی آ رہی ہیں تاہم ابھی تک پی سی بی کی جانب سے اس حوالے سے کوئی حتمی اعلان سامنے نہیں آیا ہے ۔
from کھیل https://ift.tt/2YOkfDo
https://ift.tt/2M4WSTX
0 Comments