بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

محمد عامر کے بعد دوسرے فرنٹ لائن بولرکی بھی کھیل سے کنارہ کشی کا امکان

پاکستان کرکٹ بورڈ
کرکٹ بورڈ کی جانب سے ریڈ بال کو خیرباد کہنے کی اجازت ملنے کی صورت میں محمد عامر کے بعد وہ دوسرے گرین شرٹس کے فرنٹ لائن بولر ہوں گے جو پانچ روزہ کھیل سے کنارہ کشی کریں گے۔

وہاب ریاض جو ان دنوں گلوبل ٹی ٹوئنٹی کینیڈا لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں، وہ اب ساری توجہ وائٹ بال یعنی محدود اوورز کی کرکٹ پر دینا چاہتے ہیں۔

فاسٹ بولر سمجھتے ہیں کہ ان کی عدم موجودگی میں حسن علی، محمد عباس، عثمان شنواری، شاہین آفریدی سمیت کئی ایسے نوجوان بولرز موجود ہیں جو ٹیسٹ کرکٹ میں ٹیم کی کامیابیوں میں نمایاں کردار ادا کرسکتے ہیں۔

پینتیس سالہ بائیں ہاتھ کے پیسر ستائیس ٹیسٹ میچوں میں تراسی شکار کرنےکا اعزازرکھتے ہیں۔ ورلڈکپ میں اچانک انٹری کے بعد شاندار پرفارمنس دینے والے وہاب ریاض نے آخری بار اکتوبر دوہزاراٹھارہ میں دبئی کےمقام پر آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ میچ کھیلاتھا۔لاہوری بوائے نے دوہزار دس میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ کیپ لی تھی۔



from کھیل https://ift.tt/2H0GwaK
https://ift.tt/2YR6SCk

Post a Comment

0 Comments