وزیراعظم عمران خان نے بحرین کے فرمانروا شیخ حمد بن عیسی الخلیفہ کو ٹیلی فون کیا ہے اور انہیں بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی سے پیدا ہونے والی صورتحال سے آگاہ کیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے بھارتی حکومت کے اعلان کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کردیا اور کہا کہ یہ اعلان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ ایک متنازعہ علاقہ ہے اور بھارتی حکومت کا کوئی یکطرفہ اعلان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے تسلیم کی گئی اس کی متنازعہ حیثیت کو تبدیل نہیں کرسکتا۔
انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ خطے میں امن واستحکام برقرار رکھنے کیلئے بھارت کو اس غیر ذمہ دارانہ اور یکطرفہ اقدام سے روکے۔ بحرین کے فرمانروا نے کہا کہ انکی حکومت مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویش سے نظر رکھے ہوئے ہے اور امید رکھتی ہے کہ تمام مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کئے جائیںگے۔
from پاکستان
https://ift.tt/2MRujJd
0 Comments