بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

موسم کی کروٹ سے کراچی والوں کے چہرے کھل اٹھے

کراچی بارش سے موسم خشگوار
کراچی: شہرِ قائد کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہونے والی بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا، ٹھنڈی ہواؤں سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے اور شہری گھروں سے باہر نکل آئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں بادلوں نے ڈیرے جما لیے، شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بارش سے موسم سہانا ہوگیا۔ کراچی کے علاقے صدر، ملیر، شارع فیصل، لانڈھی، یونیورسٹی روڈ، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، سائٹ ایریا سمیت اطراف میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں صبح درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ جنوب مشرق سے ہوا 5 ناٹیکل مائل کی رفتارسے چل رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج دن بھر وقفے وقفے سے بونداباندی کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی ہے جبکہ شام میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا دوسرا اسپیل گزشتہ مون سون سسٹم سے زیادہ مضبوط ہے، 36 سے 42 گھنٹے تک بارش کا سلسلہ وقفے وفقے سے جاری رہ سکتا ہے، عید کی صبح تک بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ عید کے دوسرے اور تیسرے دن مطلع ابرآلود اور بوندا باندی کا سلسلہ جاری رہنے سے موسم خوشگوار رہے گا۔



from پاکستان
https://ift.tt/31qmm1C

Post a Comment

0 Comments