وزیرخارجہ نے کہا کہ چین نے اتفاق کیا ہے کہ بھارت کی طرف سے کئے گئے اقدامات یکطرفہ ہیں جن سے مقبوضہ جموں وکشمیر کی متنازعہ حیثیت تبدیل ہوگئی ہے۔ وانگ ژی نے اس بات پربھی اتفاق کیاکہ بھارتی اقدامات سے خطے میں امن اوراستحکام خطرے میں پڑسکتاہے۔
وزیرخارجہ نے کہا کہ ان کے چینی ہم منصب نے بھی تائید کی ہے کہ جموں و کشمیر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے اور اسے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں حل کیا جانا چاہیے۔
وزیرخارجہ وانگ ژی نے کہا کہ 'چین کو کشمیر میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش ہے اور یکطرفہ اقدامات سے صورت حال مزید خراب ہوگی لہٰذا ایسے اقدامات نہیں کرنے چاہئیں'۔
'وانگ ژی نے کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں چین کے دوست ہمسایہ اور اہم ترقی پذیر ممالک ہیں جو ترقی کے اہم موڑ پر ہیں، لہٰذا دونوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی قومی ترقی اور جنوبی ایشیا میں امن کے لیے یکطرفہ اقدامات سے گریز کرتے ہوئے تاریخی اختلافات کو ختم کریں'۔
from پاکستان
https://ift.tt/2KpzYVq
0 Comments