بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

لیگی رہنماؤں کی پیشی پر کارکنوں اور پولیس میں تصادم

 لیگی رہنما عظمیٰ بخاری سمعت 150 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے
احتساب عدالت میں گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی پیشی پر کارکنوں اور پولیس میں تصادم کے معاملے پر کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اسلام پورہ پولیس نے ایف آئی آر میں عظمیٰ بخاری، توصیف شاہ ، وحیدگل اور مہرمحمود احمد سمیت 8 نامزد اور150 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے.

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو تشدد سمیت سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا اور پتھراؤ سے کانسٹیبل نثار کے سر پر گہری چوٹ آئی، مقدمے میں توڑ پھوڑاور کارسرکار میں مداخلت سمیت نقص امن کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

لیگی رہنماؤں سمیت کارکنوں کے خلاف مقدمے کا اندراج سب انسپکٹر دلشاد کی مدعیت میں کیا گیا۔ یاد رہے گزشتہ روز احتساب عدالت میں مریم نواز، حمزہ شہباز اور رانا ثنااللہ کو پیش کیا گیا تھا،اس موقع پر لیگی کارکنوں کا پولیس سے عدالت میں داخل ہونے سے روکنے کی وجہ سے تصادم ہو گیا تھا اور پنجاب پولیس کے ایک اہلکار نے عظمیٰ بخاری کے جسم کو نامناسب انداز سے چھوا تھا جس  کے بدلےمیں عظمیٰ بخاری نے پولیس اہلکار کو تھپڑ رسید کر دیا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔



from پاکستان
https://ift.tt/2GZzbIw

Post a Comment

0 Comments