بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

لیڈز کی فضاوں میں لہراتے بینرز نے بھارتی بربریت کا پردہ چاک کر دیا

لیڈز میں بھارت اور سری لنکا کے میچ کے دوران فضاوں میں لہراتے بینرز نے بھارتی بربریت کا پول کھول دیا
غاصب بھارت کی مقبوضہ وادی پرغاصبانہ قبضے کی قلعی کھل گئی، لیڈز میں بھارت اور سری لنکا کے میچ کے دوران فضاوں میں لہراتے بینرز نے بھارتی بربریت کو پول پوری دنیا کے سامنے کھول کر رکھ دیا اور بینرز پر کشمیر کو انصاف دو، بھارت کشمیر میں نسل کشی بند اور کشمیر کو آزاد کرنے کے نعرے درج تھے۔

أنام نہاد سیکولر اور دنیا کی بڑی جمہورت ہونے کے دعووں کا شیرازہ برطانیہ کی فضاوں میں بکھر گیا۔ ورلڈ کپ میں لیڈز میں ہونے والے بھارت اور سری لنکا کے میچ کے دوران فضا میں مقبوضہ کشمیر میں جاری قتل عام اور اس کی آزادی کے حق میں بینرز لہرائے گئے۔

بینرز پر کشمیر کو انصاف دو، بھارت کشمیر میں نسل کشی بند اور کشمیر کو آزاد کرنے کے درج نعروں نے بھارت کی فرعونیت اور گھناونا چہرہ سب کے سامنے عیاں کر دیا۔ اس سے پہلے بھارتی سرکار نے پاکستان کو بدنام کرنے کی گھناونی سازش کرتے ہوئے برطانیہ کے ہیڈنگلے سٹیڈیم میں پاک افغان کرکٹ میچ کے دوران فضا میں پاکستان مخالف بینرز لہرائے تھے۔

مقبوضہ کشمیر میں تقریباً تین دہائیوں سے بھارتی فوج کے مظالم کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک کم از کم 70ہزار سے زائد افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔



from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/2JvhGAa
لیڈز کی فضاوں میں لہراتے بینرز نے بھارتی بربریت کا پردہ چاک کر دیا https://ift.tt/2XqSwN0

Post a Comment

0 Comments