بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

روہت شرما نے خاتون مداح کوکیا دیا تحفہ؟

روہیت شرما
بھارت کے روہیت شرما نے گزشتہ روز ایک نوجوان خاتون مداح کو آٹو گراف پر مشتمل ٹوپی پیش کی جب سنچری کے دوران اوپنر کے ایک چھکے کی گیند اس لگ گئی تھی۔

عالمی کپ میں 104رنز کی اننگز کے ساتھ شرما کی چوتھی سنچری کی بدولت بھارت نے سیمی فائنلز میں جگہ بنا لی جیسا کہ انہوں نے 314رنز 9کھلاڑی آوٹ کے اپنے مجموعے کا دفاع کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو28رنز سے شکست دیدی۔جارحانہ مزاج اوپنر نے 92گیندوں میں سات چوکے اور پانچ چھکے لگائے اور بدقسمتی سے ایک گیند تماشائیوں میں ایک بھارتی مداح کو جالگی۔ میچ کے بعد شرما نے اس لڑکی سے جس کی شناخت مینا کے طورپر کی گئی ہے، ملاقات کی اور اسے زرد رنگ کی آٹو گراف والی ٹوپی پیش کی، گیند اس کے چہرے پر لگی تھی جب اس کے سامنے ایک مداح گیند کو کیچ کرنے میں ناکام رہا تھا۔

شرما نے بھارت کی میچ پر گرفت کو مضبوط کیا جب انہوں نے اوپنر کے ایل راہول کے ساتھ مل کر 180رنز کی شراکت قائم کی جنہوں نے 77رنز بنائے۔ویرات کوہلی کی بھارتی ٹیم اپنے آٹھ میں سے چھ میچز جیت چکی ہے وہ ہفتہ کے روز لیڈز میں سری لنکا کیخلاف اپنا آخری گروپ میچ کھیلیں گے۔



from کھیل https://ift.tt/2JtVaHY
https://ift.tt/328qUew

Post a Comment

0 Comments