بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

ویرات کوہلی بن گئے احمد شاہ کے پرستار۔۔۔ دیکھئے ویڈیو میں

 بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ
شرارتی اور گول مٹول احمد شاہ جو اپنے انداز گفتگو اور نہایت میٹھی زبان کے باعث سوشل میڈیا سٹار بن گیاہے جبکہ اس کے خوبصورت چہرے پر گول گول عینک اس کی معصومیت کو چار چاند لگا دیتی ہے تاہم اب وہ بین الاقوامی دنیا کی توجہ کا مرکز بھی بن گیا ہے۔

احمد شاہ کی میم بھارت میں مقبول ہو گئیں ہیں جبکہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی بھی خود کو روک نہیں پائے اور ان کی بھی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ کل سے شروع ہونے جارہاہے اور بھارتی ٹیم بھی تیاری شروع کیے ہوئے ہے تاہم ایسے موقع پر ویرات کوہلی کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں ویرات کوہلی احمد شاہ کے مشہور زمانہ ڈائیلاگ ” پیچھے تو دیکھو “ کہہ رہے ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے احمد کا دوسرا مشہور ہونے والا جملہ ” اوئے کون ہے یہ “ بھی دہرایہ ۔صرف ویرات کوہلی ہی نہیں بلکہ بھارت میں بھی احمد شاہ کے ادا کیے گئے جملے کو میم کی صورت میں بہت زیادہ شیئر کیا جارہاہے ۔



from تفریح http://bit.ly/2W9yCpm
http://bit.ly/2EEZBxY

Post a Comment

0 Comments