بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

وفاقی وزیر اینٹی نارکورٹکس سردار علی محمد مہر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

 وفاقی وزیر اینٹی نارکورٹکس سردار علی محمد مہر
پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر اینٹی نارکورٹکس سردار علی محمد مہر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

علی محمد مہر 2018 کے انتخابات میں این اے 205 سے آزاد امیدوار کی حیثیث سے کامیاب ہوئے اور بعد ازاں تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔

سرداری علی محمد مہر سینئر سیاستدان تھے اور 2002 سے 2004 تک صوبہ سندھ کے وزیراعلیٰ بھی رہ چکے ہیں۔

خاندانی ذرائع نے تصدیق کی ہے علی محمد مہر کا انتقال خانپور مہر میں اپنی رہائشگاہ میں دل کا دورہ پڑنے سے ہوا۔

وزیر اعظم عمران خان نے وزیر علی محمد مہر کے انتقال پر نہایت دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور انکے اہلِ خانہ کے لئے صبر کی دعا کی ہے۔ 

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا وفاقی وزیر علی محمد مہر کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

 



from پاکستان
http://bit.ly/2VH2zbj

Post a Comment

0 Comments