بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

مولانا فضل الرحمن سے گزارش ہے کہ اسلام کو نگاہ میں رکھیں اسلام آباد کو نہیں: فردوس اعوان

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان اور مولانا فضل الرحمن
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن صاحب سے گزارش ہے کہ اسلام کو نگاہ میں رکھیں اسلام آباد کو نہیں، آپ عمران خان کی عداوت میں مبتلا ہیں۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن صاحب سے گزارش ہے کہ اسلام کو نگاہ میں رکھیں اسلام آباد کو نہیں، قوم کے معصوم بچوں کو کرپٹ مافیا کے دفاع کیلئے سیاسی قوت بنانا نہ اسلام ہے اور نہ ہی جمہوریت، انہوں نے کہا کہ آپ عمران خان کی عداوت میں مبتلا ہیں، عالم دین ہونے کی حیثیت سے آپ امن و اخوت کو فروغ دیں عداوت کو نہیں۔



from پاکستان
http://bit.ly/2Jvdl2J

Post a Comment

0 Comments