
افغانستان نے سویت یونین اور افغان جنگ سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر امریکی حکام سے وضاحت طلب کر لی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ روسی دراندازی جائز تھی کیونکہ افغانستان سے دہشت گرد روس جا رہے تھے۔
افغان صدارتی محل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان نے سابقہ سوویت یونین کے قبضےکے خلاف جنگ لڑی تھی۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سابق امریکی صدور نے بھی اس حملے کی مذمت کی بلکہ افغانستان سے تعاون بھی کیا۔
صدارتی محل سے جاری بیان کے مطابق افغانستان میں غیر ملکی افواج دنیا اور دیگر ممالک کی سیکیورٹی کے باعث بھی موجود ہیں۔
صدارتی محل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی حکام کے بیان اور امریکی پالیسی میں تضاد نظر آ رہا ہے۔
افغان حکام نے سویت یونین اور افغان جنگ سے متعلق بیان پر امریکی حکام سے وضاحت طلب کر لی ہے۔
from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں http://bit.ly/2QjKf57
افغانستان نے ٹرمپ کے سویت یونین سے متعلق بیان پر امریکا سے وضاحت طلب کر لی http://bit.ly/2Qmr22N
0 Comments