بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

ایچی سن کالج میں وزیراعظم کے استاد میجر ریٹائرڈ جیفری ڈگلس انتقال کر گئے

ایچی سن کالج میں وزیراعظم کے استاد میجر ریٹائرڈ جیفری ڈگلس انتقال کر گئے
ایچی سن کالج میں وزیراعظم عمران خان کے استاد میجر ریٹائرڈ جیفری ڈگلس لینگ لینڈز 101 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

میجر ریٹائرڈ جیفری ڈگلس 21 اکتوبر 1917 کو پیدا ہوئے اور انہیں ’دی میجر‘ کے نام سے جانا جاتا تھا،انہوں نے پاک فوج، ایچی سن کالج، رزمک کیڈٹ کالج اور لینگ لینڈز اسکول و کالج چترال میں خدمات سرانجام دیں۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میجر ڈگلس نے شمالی علاقوں اور ٹریکنگ کی محبت جگائی۔

ایچی سن کالج میں 25 سالہ تدریسی ملازمت کے دوران انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کے علاوہ وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک، سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار، سابق صدر فاروق احمد لغاری کے علاوہ کئی مشہور شخصیات کو تعلیم دی۔
ایچی کالج کی جانب سے ان کے انتقال کی تصدیق کے بعد ان کے اہل خانہ کیلئے تعزیت کے پیغامات بھیجے گئے، میجر ڈگلس لینگ لیڈز کی میت نجی اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔



from پاکستان
http://bit.ly/2Rq4DGq

Post a Comment

0 Comments