بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

مندر میں خواتین داخل‘ تاریخ رقم ، ہنگامے شروع

مندر میں خواتین داخل‘ تاریخ رقم ، ہنگامے شروع
جنوبی بھارتی ریاست کیرالا میں اس وقت ہنگامہ آرائی اور تشدد کے واقعات رونما ہوئے جب دو خواتین رسم و رواج کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اور تمام رکاوٹوں سے بچتے ہوئے ایک مقدس مندر میں داخل ہو گئیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق کناکا درگا اوربندو آج علی الصبح پولیس کی حفاظت میں سیاہ رنگ کے لباس میں سبری مالا مندر میں داخل ہوئیں اور تیزی سے پوجا کر کے واپس لوٹ گئیں۔ ان میں سے ایک خاتون نے بتایا، ’’ہم اٹھارہ متبرک سیڑھیاں چڑھ کر نہیں بلکہ ہم عملے کے لیے مختص دروازے سے مندر میں داخل ہوئے تھے۔‘‘ دونوں خواتین کی عمریں چالیس برس کے لگ بھگ ہیں۔

جیسے ہی اس واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آئی پجاری نے مندر کو بند کرتے ہوئے اسے پاک کرنا شروع کر دیا۔ پاگیزگی کا یہ عمل تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہا۔

سبری مالا مندرکو ہندو انتہائی مقدس سمجھتے ہیں۔ اس سے قبل اس مندر میں دس سے پچاس سالہ خواتین کا داخلہ ممنوع تھا۔ سپریم کورٹ نے 28 ستمبر کو حکم دیا تھا کہ اس مندر میں ہر عمر کی خاتون کو جانے کی اجازت ہونی چاہیے۔ اس فیصلے کے بعد خواتین نے کئی مرتبہ مندر میں جانے کی کوشش کی لیکن  ہندو انتہاپسند اس حکم پر عملدرآمد کی راہ میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔ سپریم کورٹ کے فیصلہ سامنے آنے کے بعد یہ پہلا موقع ہے، جب اس عمر کی خواتین نے اس مندر میں قدم رکھا۔

شہری حقوق کے لیے سرگرم تنظیموں نے اس اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔ حقوق نسواں کے لیے سرگرم ادیب مینا کنڈاسامی نے کہا، ’’ان خواتین کے مندر میں داخل ہونے کی ویڈیو دیکھ کر میں خوشی سے چلا اٹھی۔ ہمیں اپنا مقام حاصل کرنے اور تاریخ رقم کرنے کے لیے اور کتنا وقت درکار ہو گا؟‘‘ ایک اور خاتون کارکن ترپتی ڈیسائی کے مطابق، ’’یہ نئے سال میں خواتین کی ایک اچھی ابتدا ہے۔‘‘

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق خواتین کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد ریاست کے کئی شہروں میں مظاہرے شروع ہو گئے۔ مظاہرین کو منتشر کرنےکے لیے پولیس نے آنسو گیس اور پانی کی تیز دھار کا استعمال کیا۔ اس دوران متعدد پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے اور متعدد افراد کو گرفتار کیے جانے کی بھی اطلاع ہے۔



from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں http://bit.ly/2Sx49vx
مندر میں خواتین داخل‘ تاریخ رقم ، ہنگامے شروع http://bit.ly/2VqUc4n

Post a Comment

0 Comments