الیکشن کمیشن نے ووٹ کا تقدس یقینی بنانے کیلئے انتخابی ایکٹ کی شق 36 کے تحت انتخابی فہرستوں پر نظرثانی کا حکم دیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ اس اقدام کا مقصد رائے دہندگان کے ووٹوں کا ان کے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈز میں مذکورہ عارضی یا مستقل پتے کے مطابق اندراج یقینی بنانا ہے۔اس سے ووٹرز کو قومی شناختی کارڈ میں درج اپنی پسند کے پتے کے تحت اپنے ووٹ کا اندراج کرانے کا موقع فراہم ہوگا۔
اس مقصد کیلئے فارم آئندہ ماہ کی اٹھائیس تاریخ تک ضلعی الیکشن کمشنر کے دفتر میں جمع کرائے جاسکتے ہیں ۔ووٹرز اپنے ووٹ سے متعلق معلومات موبائل فون کے ذریعے آٹھ تین صفر صفر پر پیغام بھیج کر حاصل کرسکتے ہیں۔
from پاکستان
http://bit.ly/2R0SGrc
0 Comments