بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

جرمنی میں سال نو کی خوشیاں منانے والوں پر کار سے حملہ، 4 زخمی

جرمنی میں سال نو کی خوشیاں منانے والوں پر کار سے حملہ، 4 زخمی
جرمنی میں ایک شخص نے سال نو کی خوشیاں منانے والوں پر کار چڑھادی جس سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔ خبررساں ادارے اےایف پی کے مطابق جرمن انتظامیہ نے مذکورہ واقعہ کو ’غیرملکیوں پر حملہ‘ قرار دیا ہے۔

اس حوالے سے مینیوسٹرپولیس نے بتایا کہ ’حکام ایسے ٹارگیٹڈ حملہ تصورکرتے ہیں، ڈرائیور نے غیرملکیوں سے نفرت اور بغص رکھنے پر انہیں حملے کا نشانہ بنایا‘۔

انہوں نے بتایا کہ زیرحراست مشتبہ 50 سالہ شخص ہے جسے ذہنی عارضہ لاحق ہے۔

جرمنی کی شمالی ریاست رائن ویسٹ پلییا کے داخلہ امور ہربرٹ رول نے بتایا کہ ’مشتبہ شخص غیرملکیوں کو قتل کرنے کا واضح ارادہ رکھتا تھا‘۔

جرمن حکام کے مطابق مذکورہ واقعہ درمیانی شب میں پیش آیا۔

مزیدپڑھیں: اسپین حملے: متاثرین میں پاکستان سمیت درجنوں ممالک کے افراد شامل

عینی شاہدین کے مطابق ڈرائیور نے پہلے ایک شخص کو گاڑی سے کچلنے کی کوشش کی لیکن وہ بچ گیا۔

بعدازاں ڈرائیور نے سڑک پر آتش بازی کے لیے جمع افراد پر گاڑی چڑھا دی۔

واضح رہے کہ جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کی مشہور اسٹریٹ میں نئے سال کے حوالے سے ہونے والی دعائیہ تقریب میں جمع افراد پر 21 سالہ شخص نے جان بوجھ کر کار چڑھا دی جس سے 9 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پیرس: کار حملے میں 6 سپاہی زخمی

پولیس کا کہنا تھا کہ ’ٹوکیو کے فیشن ضلع ہاراجوکو کی تاکیشیتا اسٹریٹ میں21 سالہ کازوہیرو کوساکابے نے نئے سال کے ابتدائی 10 منٹ میں شہریوں کو قتل کرنے کے ارادے گاڑی چڑھا دی’۔

سرکاری ٹی وی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ کوساکابے نے پولیس کو تفصیلات آگاہ کیے بغیر بتایا کہ وہ ‘سزائے موت کے لیے جرم کر رہا تھا’۔



from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں http://bit.ly/2TlPWS1
جرمنی میں سال نو کی خوشیاں منانے والوں پر کار سے حملہ، 4 زخمی http://bit.ly/2scd3TL

Post a Comment

0 Comments