بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 11 ارب 80 کروڑ روپے جاری

ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 11 ارب 80 کروڑ روپے جاری
وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طورپر اب تک 11 ارب 80 کروڑ50 لاکھ روپے سے زائدکے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں،

حکومت نے ہائر ایجوکیشن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال میں 30 ارب 96 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈزمختص کئے ہیں۔

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے پشین اور خضدار میں خواتین یونیورسٹیز کے قیام کے لئے 8 کروڑ، سکھر آئی بی اے کی اپ گریڈیشن کے لئی10 کروڑ 72 لاکھ،

یونیورسٹی آف پونچھ راولاکوٹ کے لئے 7 کروڑ50 لاکھ،

یونیورسٹی آف بلوچستان کوئٹہ کے لئے 20 کروڑ،

یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے لئے 5 کروڑ،

نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی فیصل آباد کے لئے 16 کروڑ،

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے لئے 9 کروڑ20 لاکھ،

پسماندہ علاقوں میں یونیورسٹیوں کے قیام کے لئے 10 کروڑ،

یونیورسٹی آف گجرات کے لئے 10 کروڑ،

ایئر یونیورسٹی اسلام آباد کے لئے 8 کروڑ،

ٹیکنالوجی ڈویلپمنٹ فنڈز کے لئے 16 کروڑ،

پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کے لئے 20 کروڑ،

فاطمہ جناح وومن یونیورسٹی راولپنڈی کے لئے 11 کروڑ 58 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔



from پاکستان
https://ift.tt/2Eo1RLK

Post a Comment

0 Comments