بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

نہتے فلسطینوں پر اسرائیلی افواج کے مظالم جاری، 5 افراد شہید

غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی فورسز کی فائرنگ اور گولہ باری
غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی فورسز کی فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں 5 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے شہریوں کو غزہ پٹی پر سرحد کے نزدیک نشانہ بنایا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس حملے میں 5 فلسطینی شہید ہوئے جبکہ سرحد کے نزدیک موجود متعدد افراد زخمی بھی ہوگئے۔

اسرائیلی فورسز نے الزام عائد کیا ہے کہ سرحد کے نزدیک مسلح افراد کی موجودگی پر انہیں ہیلی کاپٹر اور ٹینک کے ذریعے نشانہ بنایا۔ ذرائع کے مطابق اسرائیل میں فلسطینی علاقوں سے ان پر میزائل داغے گئے تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اسرائیل 2007 کے بعد سے فلسطین میں حکمرانی کرنے والی جماعت حماس کو غزہ سے ہونے والے حملوں کو ذمہ دار ٹھہراتا ہے۔ تاہم حماس کا کہنا ہے کہ یہ حملے 12 سال سے رائج اسرائیل مصری بندش کے نفاذ کے ستائے ہوئے افراد کی جانب سے کیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان تناؤ میں حالیہ دنوں کے دوران اضافہ ہوا ہے جس کا آغاز اسرائیل کی جانب سے جنوبی یروشلم میں کئی فلسطینیوں کے گھروں کو غیر قانونی کہتے ہوئے مسمار کرنے سے ہوا ہے۔ صحافیوں کو اس علاقے میں جانے کی اجازت نہیں دی گئی جبکہ رہائشیوں کو ان کے گھروں سے نکال کر باہر کردیا گیا۔

یاد رہے کہ 17 اگست کو فلسطین میں غزہ پٹی پر ہفتہ وار احتجاج کے دوران اسرائیلی فوج سے تصادم کے دوران 30 سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے جبکہ ایک فلسطینی شہید ہوگیا تھا۔ اسی طرح 10 اگست کو ہونے والے احتجاج کے دوران اسرائیلی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں 4 فلسطینی شہید ہوگئے تھے۔



from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/2MmKj6J
نہتے فلسطینوں پر اسرائیلی افواج کے مظالم جاری، 5 افراد شہید https://ift.tt/2z55KjZ

Post a Comment

0 Comments