
صدر ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تجارت اور معیشت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا ہے۔
وہ ازبکستان کے سفیر فرکات صدیکوف سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے آج اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔
صدر نے کہا کہ پاکستان اگلے پانچ سال میں ازبکستان سمیت اپنے علاقائی ہمسایوں کے ساتھ وسیع ترریل اور روڈ رابطوں، تیل و گیس کی پائپ لائنیں بچھانے اور بجلی کی ترسیل کا نیٹ ورک قائم کرنے پر توجہ مرکوز کرے گا۔
صدر نے علاقائی امن و استحکام خصوصاً افغانستان میں مفاہمتی کوششوں کےلئے ازبکستان کے اقدامات کا خیر مقدم کیا۔
ازبکستان کے سفیر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ ازبکستان افغانستان کے معاملے پر پاکستان کے نقطہ نظر کی حمایت کرتا ہے۔
from پاکستان
https://ift.tt/2Tcp3Vd
0 Comments