
سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے ذاتی محافظ میجر جنرل عبدالعزیز الفغم کو قتل کردیا گیا۔ مقتول میجر جنرل عبدالعزیز الفغم کو سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی جانب دو مقدس مساجد کی ذمہ داریوں کا اعزاز بھی حاصل تھا۔
عرب میڈیا کے مطابق میجر جنرل عبدالعزیز سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے اہم محافظ تھے جنہیں گزشتہ روز جدہ کی ساحلی علاقے میں قتل کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق میجر جنرل عبدالعزیز الفغم اپنے دوستوں کے ہمراہ تھے تاہم آپس میں بات کرتے ہوئے تلخ کلامی ہوئی جس پر انہیں فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا۔
سرکاری میڈیا کے مطابق مقتول میجر جنرل عبدالعزیز الفغم کو سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی جانب دو مقدس مساجد کی ذمہ داریوں کا اعزاز بھی حاصل تھا۔
from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/2m317E9
سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے قریبی ساتھی کو کیوں اور کس نے قتل کیا گیا؟ جان لیں اس خبر میں https://ift.tt/2mMZURO
0 Comments