بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

پنجاب میں تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کا فیصلہ

پنجاب میں تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کا فیصلہ
پنجاب میں تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کی منظوری دی گئی۔

وزیر اعلٰی پنجاب کا کہنا تھا کہ قبضہ گروپوں اور تجاوزات کے خلاف آپریشن طاقتور مافیا سے شروع کیا جائے گا اور زمینوں پر قبضوں اور تجاوزات پر قانون کے تحت کارروائی ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر آپریشن ہر صورت کامیاب ہونا چاہیے جب کہ سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔

ان کا کہنا ہے کہ متعلقہ محکمے اور ادارے مربوط کوآرڈینیشن سے مہم کا آغاز کریں۔

وزیراعلی پنجاب نے عوام سے اپیل کی کہ عوام اپنے اطراف موجود قبضہ مافیا کی نشاندہی کریں، کارروائی کریں گے۔



from پاکستان
https://ift.tt/2OX6vC1

Post a Comment

0 Comments