بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

راولپنڈی میں ڈینگی آؤٹ آف کنٹرول، ڈینگی مچھر کے قاتل وار سے مزید 5 مریض دم توڑ گئے

راولپنڈی میں ڈینگی آوٹ آف کنٹرول ہوگیا ہے
راولپنڈی میں ڈینگی آوٹ آف کنٹرول ہوگیا، ڈینگی مچھر کے قاتل وار سے مزید پانچ مریض دم توڑ گئے اور مرنے والوں میں دو خواتین، دو مرد اور ایک لڑکا شامل ہے۔ شہر میں اموات کی تعداد تئیس تک جاپہنچی، ملک بھر میں ڈینگی مریضوں کی مجموعی تعداد سولہ ہزار سے بڑھ چکی ہے۔

راولپنڈی میں ڈینگی سے اموات کا سلسلہ نہ تھم سکا، بینظیر اسپتال میں زیر علاج محمد صغیر، ثریا بی بی، امجد محمود، آمنہ شریف اور سترہ سال کا حسنین دم توڑ گیا۔

ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں چھ سو نوے افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہو گئی، پنجاب تین ہزارچار سو پچھہتر کیسز کے ساتھ پہلے نمبر پر، تین ہزار چار سو بارہ ڈینگی مریضوں کے ساتھ خیبرپختونخوا دوسرے نمبر پر ہے۔ رواں سیزن سندھ میں ڈینگی کے دوہزارنو سو چار جبکہ ‏بلوچستان میں دوہزارچھ سو اکسٹھ کیس سامنے آ چکے ہیں۔

اسلام آباد میں دوہزارسات سو ستتر ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے،‏ آزاد کشمیر میں تین سو تہتر اورقبائلی اضلاع میں تین سو بارہ کیسز سامنے آئے، رواں سیزن ملک بھر میں انتیس افراد ڈینگی کا شکار ہو کر موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔

سندھ میں مرنے والوں کی تعداد گیارہ، پنجاب میں آٹھ، اسلام آباد میں سات اور بلوچستان میں تین ہے۔ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے ایک سو ستاون وفاقی دارالحکومت سے ایک سو نوے کیس رپورٹ ہوئے۔



from پاکستان
https://ift.tt/2mCF7k0

Post a Comment

0 Comments