
جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کشمیر کا مقدمہ کامیابی سے لڑنے کے بعد وزیراعظم عمران خان وطن واپس پہنچ رہے ہیں تاہم اب اپوزیشن لیڈر شہبازشریف بھی میدا ن میں آ گئے ہیں اور پیغام جاری کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”جب کشمیر کی بات آتی ہے تو حکومت اور اپوزیشن ایک ساتھ ایک پتھر کی طرح مضبوط ہو جاتے ہیں۔
مظلوم کشمیریوں کیلئے ہماری اخلاقی ، سفارتی اور سیاسی سپورٹ غیر متزلزل ہے ، مسٹر مودی اس بارے میں کوئی غلطی نہ کریں۔
انہوں نے اپنے دوسرے پیغام میں کہا کہ ”پاکستان کی عالمی امن میں خدمات شاندار ہیں ، پاکستان نے اقوام متحدہ کے امن مشن میں سب سے زیادہ فوجی بھیجے ، ہماری مسلح افواج نے بہادری کے ساتھ دہشتگردی کیخلاف جنگ لڑی ، ہم ایک ذمہ دار نیوکلیئر ریاست ہیں ، دنیا فاشسٹ مودی سے ہوشیار رہے ۔
from پاکستان
https://ift.tt/2m2vMS1
0 Comments