
وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ فوج اور عدلیہ حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ کرپشن نے پاکستان کی بنیادوں کو کھوکھلا کردیا ہے۔ 28 ہزار کروڑ قرض لینے کے باوجود تمام ملکی ادارے خسارے میں ہیں۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعت و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ کرپشن کے خلاف سب سے پہلے آواز عمران خان نے اٹھائی اور تبدیلی کے سفر کا آغاز اپنی ذات سے کیا۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کا فوکس صحت تعلیم اور صفائی پر ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ گذشتہ حکومتوں نے ملک کو قرضوں کی دلدل میں دھکیل دیا۔ (ن) لیگ کی حکومت نے 28 ہزار کروڑ کے قرضوں کا بوجھ چھوڑا۔
تحریک انصاف کی توجہ بیرونی قرضوں کی بجائے سرمایہ کاری پر ہے۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ عمران خان کی سادگی مہم پر تنقید کرنے والے عقل سے مبرا ہیں۔ عمران خان کا مقصد اخراجات کو کم کر کے معیشت کو سہارا دینا ہے۔
from پاکستان
https://ift.tt/2NSUvoK
0 Comments