
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے،، بھارتی فوج نے سری نگر کے علاقے رامباغ میں نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں ایک مظلوم کشمیری کو شہید کر دیا۔۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کا سلسلہ جاری ہے،،بھارتی قابض افواج نے جنت نظیر وادی میں ظلم کا بازار گرم کر رکھا ہے،،سری نگر کے علاقہ رامباغ میں نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں دہشت گرد بھارتی فوج نے ایک نہتے کشمیری کو شہید کر دیا۔۔
سرچ آپریشن کے دوران قابض فوج نے علاقے کا محاصرہ کرتے ہوئے گھر گھر تلاشی لی ،،علاقے کے احتجاج کے ڈر سے قابض انتظامیہ نے مقبوضہ وادی میں اضافی فوجی تعینات کردی۔۔
پانچ اگست کے غیرقانونی اقدامات کےبعد مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ کر رکھا ہے ،، کشمیریوں کوبنیادی سہولیات تک میسر نہیں، سرچ آپریشن کی آڑ میں آزادی کی تحریک کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے،نوجوانوں کو چُن چُن کر شہید کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب مقبوضہ جموں وکشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ نے امید ظاہر کی کہ چین آرٹیکل تین سو ستر کو بحال کرکے کشمیریوں کو خصوصی حیثیت دلائے گا۔۔
ادھر مقبوضہ کشمیر میں ظلم ڈھا ڈھا کر بھارتی فوجی خود نفسیاتی مریض بننے لگے ،،ضلع کپوارہ کے علاقہ ولاگام میں بھارتی فوجی خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔۔مقبوضہ وادی میں تیرہ سالوں کے دوران چار سو ستتر بھارتی فورسز کے اہلکار خودکشی کرچکے ہیں۔
from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/30Z3jxE
0 Comments