میڈیا رپورٹس کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ خراب موسم کے باعث پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی فلائٹ نمبر پی کے 248 سعودی عرب کے شہر دمان سے لاہور، پی کے 224 دبئی سے فیصل آباد، پی کے 716 مدینہ سے لاہور براستہ کراچی اور پی کے 244 دمان سے سیالکوٹ کی پروازوں کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی جانب موڑ دیا گیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ روز دوپہر 2 بجکر 30 منٹ تک ملتان ایئرپورٹ اور سہ پہر 4 بجے تک لاہور میں علامہ اقبال ایئرپورٹ پر حدنگاہ بہت کم تھی، انہوں نے مسافروں کو ہدایت کی کہ ایئرپورٹ جانے سے پہلے ایئرلائن سے فلائٹ کی معلومات حاصل کرلیں۔
ترجمان ریلوے کے مطابق منگل کے روز پاکستان ایکسپریس دوپہر ایک بجر 30 منٹ پر پہنچنے کے بجائے دوپہر 3 بجے 10 منٹ پر کراچی پہنچی، پاکستان بزنس ایکسپریس سہ پہر 4 بجے پہنچنے کے بجائے 4 بجکر 45 منٹ پر پہنچی جبکہ خیبر میل 10 رات 10 بجکر 15 منٹ پر پہنچنے کے بجائے رات 11 بجے پہنچی اس کے علاوہ سکھر ایکسپریس رات 11 بجکر 15 منٹ پر پہنچنے کے بجائے رات 12 بجکر 15 منٹ پر پہنچ سکی۔
پاکستان ریلوے نے ٹرین کی تاخیر پر مسافروں سے معذرت کی اور یقین دہانی کروائی کی باقی تمام ٹرینیں اپنے مقررہ وقت پر کراچی پہنچے گیں۔
موٹر وے ترجمان کے مطابق پشاور ٹول پلازہ سے خیبرپختونخوا میں رشاکائی انٹرچینج تک موٹر وے (ایم ون) سیکشن، لاہور میں ایم ٹو سے کوٹ مومن، لاہور ملتان موٹر وے (ایم تھری) میں فیض پور سے ڈرخانہ تک، ایم فور میں شیر شاہ سے عبدالحکیم تک، ایم فائو میں شیر شاہ سے حاضیر پور اور ایم گیارہ میں لاہور سے سمبرایال تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہی۔
موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ تمام ڈرائیور سفر کرنے کے لیے فرینڈ ٹرنک روڈ کا راستہ اختیار کریں، انہوں نےمسافروں کو زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام مسافر گاڑی آہستہ چلائیں اور فوگ لائٹ کھلی رکھیں۔
پولیس نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کریں، قومی شاہراہ پر کئی مقامات پر دھند اور حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے ٹریفک شدید متاثر رہا۔
from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/4Hd71W8
0 Comments