بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

سلامتی کونسل کا افغانستان میں خواتین پر پابندیوں پر اظہار تشویش

سلامتی کونسل کا افغانستان میں خواتین پر پابندیوں پر اظہار تشویش
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے افغانستان میں خواتین پرعائد پابندیوں پر اظہار تشویش کرتے ہوئے طالبان سے خواتین پر پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

سلامتی کونسل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ طالبان اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کریں، افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں کو مساوی اور بامعنی نمائندگی دی جائے۔

سلامتی کونسل نے اپنے بیان میں کہا کہ افغانستان میں اسکول کھولے جائیں ساتھ ہی نئی پالیسی اور اقدامات واپس لیے جائیں۔

اس کے علاوہ سلامتی کونسل کو خواتین کے این جی اوز کے لیے کام کرنے پر پابندی پر بھی تشویش ہے۔

واضح رہے کہ طالبان نے تمام مقامی اور غیر ملکی و غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) کیلئے حکم نامہ جاری کیا تھا کہ وہ خواتین ملازمین کو کام پر آنے سے روکیں۔

اس سے قبل ہی افغان وزارت تعلیم کے مطابق یونیورسٹیوں کو طالبات کے داخلے پرپابندی کا نوٹس جاری کیا گیا تھا جس میں طالبات کو داخلہ نہ دینے کا کہا گیا ہے۔

طالبان کی جانب سے کیے جانے والے ان تمام اقدامات کی دنیا بھر میں مذمت کی جارہی ہے ساتھ ہی پالیسی میں تبدیلی کا مطالبہ بھی زور پکڑتا جارہا ہے۔



from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/nSDYdjZ
سلامتی کونسل کا افغانستان میں خواتین پر پابندیوں پر اظہار تشویش https://ift.tt/cADqi9w

Post a Comment

0 Comments