الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے طرف سے جاری کردہ فیصلے کے مطابق اسلام آباد میں یونین کونسلز کی تعداد کا تعین وفاقی حکومت کا اختیار ہے، الیکشن کمیشن یونین کونسلز کی تعداد کے مطابق حلقہ بندی کا پابند ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق بلدیاتی قانون میں پارلیمان نے ترامیم کرکے صدر کو بھجوا دی ہیں، ترامیم کے مطابق میئر کا انتخاب براہ راست اور الیکشن کے دن ہی ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کا اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ
فیصلے میں کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات واضح ہیں کہ صورتحال میں انتخابی شیڈول جاری نہیں ہوسکتا تھا، الیکشن کمیشن اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے بلدیاتی انتخابات ملتوی کر رہا ہے۔
from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/4h8c6vp
0 Comments