بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم

اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم
اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم ہوگیا ہے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس کل دوبارہ ہوگا جس میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاؤس میں 10 بجے دن ہوگا جس میں نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔

اسپیکر کیلئے تحریک انصاف اور اس کی حلیف جماعتوں نے سابق اسپیکر کے پی کے اسمبلی اسد قیصر کو امیدوار نامزد کیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے سید خورشید شاہ کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے۔

ڈپٹی اسپیکر کیلئے تحریک انصاف اور حلیف جماعتوں نے قاسم سوری، متحدہ اپوزیشن نے مولانا اسعد محمود کو امیدوار نامزد کیا ہے۔ نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب خفیہ ووٹنگ کے ذریعے ہوگا۔



from پاکستان
https://ift.tt/2Pd7LBE

Post a Comment

0 Comments