
مسلم لیگ ن کے چودھری محمد اقبال اسپیکر کے امیدوار ہونگے، سابق حکمران جماعت کے پنجاب اسمبلی میں اراکین کی تعداد 162 ہوگئی۔
مسلم لیگ ن نے حمزہ شہباز شریف کو وزیر اعلی پنجاب کیلئے نامزد کردیا، مسلم لیگ ن کے چودھری محمد اقبال اسپیکر کے امیدوار ہونگے، سابق حکمران جماعت کے پنجاب اسمبلی میں اراکین کی تعداد 162 ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں حکومت بنانے کیلئے کوششیں آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہیں۔ بظاہر تحریک انصاف پنجاب میں حکومت بنانے کیلئے مطلوبہ نمبرز حاصل کر چکی ہے۔
تاہم دوسری جانب مسلم لیگ ن بھی دعویٰ کر رہی ہے کہ اس کے پاس پنجاب میں حکومت قائم کرنے کیلئے مطلونہ نمبرز موجود ہیں۔ مسلم لیگ ن نے 25 جولائی کے انتخابات میں پنجاب کی 129 عام نشستوں پر فتح حاصل کی تھی، جبکہ تحریک انصاف نے پنجاب کی 123 نشستوں پر فتح حاصل کی۔ تاہم بعد ازاں تحریک انصاف آزاد اراکین اسمبلی کی حمایت کے باعث ن لیگ سے آگے نکلنے میں کامیاب ہوگئی۔
from پاکستان
https://ift.tt/2P4NbDc
0 Comments