بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

سوشل میڈیا پر کی کی چیلنج کا کریز بڑھنے لگا

سوشل میڈیا پر کی کی چیلنج کا کریز بڑھنے لگا
'کی کی چیلنج' میں چلتی ہوئی گاڑی کے ساتھ ساتھ ہالی وڈ گانے ’اِن مائے فیلنگز‘ (In My Feelings) پر رقص کرنا ہوتا ہے، جبکہ ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھا دوسرا کوئی ساتھی ویڈیو بنا رہا ہوتا ہے۔

جب ’کی کی چیلنج‘ کامیابی سے مکمل ہوجاتا ہے تو اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جاتی ہے اور دوسرے ساتھی کو ’ٹیگ‘ کرکے اس چیلنج کو آگے بڑھایا جاتا ہے۔اسپین مصر اور متحدہ عرب امارات میں کی کی چیلنج پر پابندی لگا دی گئی۔

کینیڈین ریپر کا نیا گانا سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو خطرناک چیلنج بن گیا، بچے بڑے شوبز ستارے سب نے "کی کی چیلنج"کو سیریس لے لیا، چلتی گاڑی کے ساتھ رقص اور پھر تیزی سے گاڑی میں بیٹھنا، اس دوران گاڑی میں موجود ایک شخص آپکی ویڈیو بھی بنا رہا ہو گا۔

"کی کی چیلنج"پاکستان میں بھی سوشل میڈیا پروائرل ہورہا ہے، اس خطرناک اسٹنٹ کےچکر میں دنیا بھر میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوچکےہیں۔ مصر،یو اے ای،اسپین سمیت کئی ممالک میں "کی کی چیلنج "پرپابندی لگادی گئی ہے۔



from تفریح https://ift.tt/2vznD8r
https://ift.tt/2LVTKJz

Post a Comment

0 Comments