
گلوکارہ اِن دنوں لبنان کے شہر بیروت کے دورے پر ہیں جہاں وہ سیر سپاٹے کر رہی ہیں اور اسی دوران انہوں نے نیا ہیئر کلر بھی کروایا۔
مومنہ نے بیروت کے مشہور سیلون مونیر سے سرخ رنگ کے بال رنگوائے اور ہیئر ڈائی کرواتے ہوئے تمام عمل کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی۔کچھ مداحوں کی جانب سے مومنہ کے نئے ہیئر کلر پر پسندیدگی کا اظہار کیا گیا جب کہ کچھ نے خفگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'آپ کے بالوں پر سرخ رنگ اچھا نہیں لگتا'۔
کچھ مداحوں کی جانب سے مومنہ کے نئے ہیئر کلر پر پسندیدگی کا اظہار کیا گیا جب کہ کچھ نے خفگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'آپ کے بالوں پر سرخ رنگ اچھا نہیں لگتا'۔
اس کے ساتھ ساتھ کچھ صارفین نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔
کس نے لکھا، 'تبدیلی آگئی ہے' تو کسی نے مومنہ کو 'ریڈ ویمن' کا لقب دے دیا۔
ایک صارف نے لکھا، 'Momina caught red headed in Lebanon' (مومنہ لبنان میں سرخ سر کے ساتھ پکڑی گئیں)۔
ایک خاتون صارف نے تبصرہ کیا، 'میری نانی کے بال ایسے ہیں'۔
جبکہ ایک صارف نے مومنہ کے بالوں کے رنگ پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیا کہ 'پاکستانیو، کبھی کچھ نیا بھی ٹرائی کرنا چاہیے۔'
واضح رہے کہ مومنہ مستحسن نے کوک اسٹوڈیو میں راحت فتح علی خان کے ساتھ ’آفرین آفرین‘ گانے سے مقبولیت حاصل کی تھی جس کے بعد وہ متعدد گانوں میں اپنی آواز کا جادو جگا چکی ہیں۔
حال ہی میں انہوں نے اپنا پہلا سولو ڈیبیو گانا بھارتی گلوکار ارجن کنُنگو کے ساتھ ’آیا نہ تو‘ گایا ہے۔
from تفریح https://ift.tt/2AFyDqE
https://ift.tt/2Komjur
0 Comments