بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

چین میں پاکستانی سفارتخانے میں جشن آزادی کی تقریب

چین میں پاکستانی سفارتخانے میں جشن آزادی کی تقریب
دوست ملک چین میں قائم پاکستانی سفارتخانے میں جشن آزادی کے حوالے سے خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں پاکستانی سفیر نے قومی پرچم لہرایا۔ اس موقع پر ملی نغمے اور ترانے بھی گائے گئے۔

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں واقع پاکستانی سفارتخانے میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، پاکستانی سفیر مسعود خالد نے چین کی فضا میں قومی پرچہم لہرایا اور ملکی سلامتی، ترقی و خوشحالی کیلئے دعا بھی کی گئی۔

جشن آزادی کے پر مسرت موقع پر منعقدہ تقریب میں چینی حکام بھی شریک ہوئے۔ بعد ازاں قومی پرچم کے رنگوں سے مزین لباس پہنے بچوں نے ملی نغمے گا کر ماحول گرما دیا جس پر تقریب میں شریک چینی اور پاکستانی مہمانوں نے ان کو خوب سراہا۔



from پاکستان
https://ift.tt/2MvCrzC

Post a Comment

0 Comments