بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کو ہلال امتیاز ملٹری سے نوازا گیا

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور
صدر مملکت ممنون حسین نے تینوں مسلح افواج کے افسران و جوانوں کے لیے فوجی اعزازات کا اعلان کردیا، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کو ہلال امتیاز ملٹری سے نوازا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین کی جانب سے 2 افسران کوستارہ بسالت سے اور 59 افسران و جوانوں کو تمغہ بسالت سے نواز گیا۔

17 افسران کو ہلال امتیاز ملٹری سے نواز گیا جن میں آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کا نام بھی شامل ہے۔

77 افسران کو ستارہ امتیاز سے نوازا گیا ،106افسران و جوانوں کو تمغہ امتیاز ملٹری سے نوازا گیا جبکہ 34 افسران و جوانوں کےلیے امتیازی اسناد کا اعلان کیا گیا۔۔

ستارہ بسالت کا اعزاز پانے والوں میں کرنل سہیل عابد شہید، صوبیدار شوکت خان شہید شامل ہیں۔ ملٹری ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں پاکستان آرمی، نیوی اور پاک فضائیہ کے افسران اور جوان شامل ہیں۔



from پاکستان
https://ift.tt/2PaWhP0

Post a Comment

0 Comments