بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

شعیب ملک کا ثانیہ مرزا کو یومِ آزادی کی مبارکباد دینے کا دلچسپ انداز

شعیب ملک کا ثانیہ مرزا کو یومِ آزادی کی مبارکباد دینے کا دلچسپ انداز
پاکستانی کرکٹر شعیب ملک نے اپنی بھارتی اہلیہ اور ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو دلچسپ انداز میں یومِ آزادی کی مبارک باد دی۔

شعیب ملک نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا، ’پوری دنیا کے بھارتیوں کو آزادی مبارک ہو، خاص طور پر اُس ایک کو، جو گھر پر ہے‘۔

یوں تو شعیب ملک نے ثانیہ مرزا کا نام نہیں لکھا، لیکن گھر کے اشارے سے واضح کردیا کہ وہ اپنی اہلیہ کو خصوصی طور پر مخاطب کر رہے ہیں۔

جس پر ثانیہ مرزا نے 'Awe' لکھ کر اس پر صرف محبت کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز ثانیہ مرزا نے بھی پاکستانی مداحوں اور دوستوں کو ٹوئٹر پر یومِ آزادی کی مبارک باد پیش کی تھی، جس کے آخر میں انہوں نے منجانب ’انڈین بھابھی‘ لکھا تھا۔

اس سے قبل ایک بھارتی ٹوئٹر صارف نے ثانیہ پر طنز کرتے ہوئے کہا تھا کہ 'آپ کا آزادی کا دن آج (14 اگست) ہے ناں'۔

جس پر ثانیہ مرزا نے مذکورہ صارف کو کرارہ جواب دیتے ہوئے لکھا، ’ جی نہیں! میرا اور میرے ملک کا یوم آزادی کل ہے، اور میرے شوہر اور ان کے ملک کا یوم آزادی آج ہے۔ امید کرتی ہوں آپ کی کنفیوژن دور ہوگئی ہوگی'۔

ساتھ ہی ثانیہ نے طنز کرتے ہوئے پوچھا، 'ویسے آپ کا یومِ آزادی کب ہے؟ کیونکہ آپ کافی کنفیوژ لگتے ہیں‘۔



from کھیل https://ift.tt/2Be3Z82
https://ift.tt/2MeIvNk

Post a Comment

0 Comments