بیت المقدس مسلمانوں کا لیکن امریکہ وہاں کیا کر رہا، یوم القدس سیمینار میں مقررین کا خطاب

یوم القدس سیمینار میں مقررین کا خطاب
ملی یکجہتی کونسل پاکستان پنجاب کے زیر اہتمام لاہور میں بیت المقدس کے حق میں سیمینار منعقد ہوا جس میں متحدہ مجلس عمل کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی، مقررین نے اسرائیل کو ناجائز ریاست قرار دیا اور فلسطینییوں پر ہونے والے ظلم و ستم کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام فلسطین کے حق میں اور اسرائیل کے خلاف لاہور میں سیمینار منعقد ہوا جس میں اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن علامہ سید افتخار حسین نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ ظلم کے خلاف آواز بلند کرتے ہیں ان کو چاہیے تھا کہ وہ فلسطین کے مظلوم عوام کیلے آواز بلند کرتے مگر ایسا نہیں کیا گیا۔
جماعت اسلامی کے رہنما امیر العظیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین فلسطینیوں کا ہے اور بیت المقدس مسلمانوں کا لیکن امریکہ وہاں کیا کر رہا ہے۔ 
کاظم رضا نقوی. لیاقت بلوچ، فرید پراچہ امیر العظیم ، ہارون گیلانی کے علاوہ کے علاوہ دیگر رہنماوں نے بھِی شرکت کی۔ مختلف اکابرین نے رمضان کے آخری جمعے کو یوم القدس میں شرکت کرنے کے حوالے سے بھِی زور دیا کہ تمام مسلمان شریک ہوں۔



from پاکستان
https://ift.tt/2sPaGFZ

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے