بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

اصغر خان کیس واضح کرتا ہے کہ (ن) لیگ کیسے اسٹیبلشمنٹ کی تخلیق ہے، عمران خان

اصغر خان کیس واضح کرتا ہے کہ (ن) لیگ کیسے اسٹیبلشمنٹ کی تخلیق ہے، عمران خان
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہےکہ اصغر خان کیس واضح کرتا ہے کہ (ن) لیگ کیسے اسٹیبلشمنٹ کی تخلیق ہے۔

سپریم کورٹ نے گزشتہ روز اصغر خان کیس پر عملدرآمد سے متعلق درخواست پر فیصلہ سنایا جس میں حکومت کو عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کا حکم دیا گیا ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اصغر خان کیس کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کیا ہے۔

 

عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ’اصغر خان کیس واضح کرتا ہے کہ (ن) لیگ کیسے اسٹیبلشمنٹ کی تخلیق ہے اور کیسے اس پر سرمایہ کاری کی گئی‘۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے نوازشریف کو ’لاڈلہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’یہ مقدمہ یہ بھی بتاتا ہے کہ کیسے ’لاڈلے‘ کو بچایا جاتا رہا اور کیسے 20 سال تک سپریم کورٹ میں اس سیدھے سادھے مقدمے کی سماعت نہیں کی گئی‘۔

 



from پاکستان
https://ift.tt/2I5rXRH

Post a Comment

0 Comments