
حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے لبنان میں عام انتخابات کے کامیاب انعقاد کو سبھی لبنانیوں کی ایک بڑی قومی کامیابی قراردیا ہے۔
لبنان میں نوسال کے بعد عام انتخابات اور ان میں حزب اللہ اور اس کے اتحادیوں کی شاندار فتح کے بعد سید حسن نصراللہ نے عوام سے اپنے خطاب میں کہاکہ انتخابات کا انعقاد ہی اپنے آپ میں لبنانی عوام ، لبنان کے صدر اور حکومت کے لئے ایک بڑی قومی کامیابی ہے۔
انہوں نے لبنان میں امن وامان کی صورتحال کو اطمینان بخش قراردیتے ہوئے ایک ہی دن میں عام انتخابات کے کامیاب انعقاد کی تعریف کی۔
حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا کہ دنیا کے مختلف ملکوں کے ذرائع ابلاغ کی الیکشن کے روز لبنان میں موجودگی اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ دنیا کی نگاہیں لبنان کے عام انتخابات پر مرکوز تھیں۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں استقامتی محاذ اور اس کے اتحادیوں کے ممبران کی موجودگی انتخابی پروگراموں کو عملی جامہ پہنانے میں مدد دے سکتی ہے اور یہ بڑی کامیابی ہے۔
from دنیا https://ift.tt/2K0wt4z
حزب اللہ کی کامیابی پوری قوم کی کامیابی ہے: حسن نصراللہ https://ift.tt/2K2VYlU
0 Comments