بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

جنرل قمر جاوید باجوہ سے زندگی ٹرسٹ کے اسکولوں کے طلباء وطالبات کی ملاقات

جنرل قمر جاوید باجوہ سے زندگی ٹرسٹ کے اسکولوں کے طلباء وطالبات کی ملاقات
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل ہی ہماری اصل دفاعی صلاحیت ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے غیر سرکاری تنظیم زندگی ٹرسٹ کے تحت چلنے والے مختلف سرکاری اسکولوں کے طلباء وطالبات نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ملاقات کی۔

اس موقع پر زندگی ٹرسٹ کے سربراہ گلوکار شہزاد رائے اور ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور بھی موجود تھے۔

طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں اور نوجوان نسل ہی ہماری اصل دفاعی صلاحیت ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں جدید ترین عالمی معیارات کے مطابق مہارت حاصل کریں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق غیرسرکاری تنظیم زندگی ٹرسٹ کی معاونت سے تعلیم حاصل کرنے والے بچوں نے کھیل کے میدان میں بھی کامیابیاں حاصل کیں۔

آرمی چیف نے ایک طالبہ کے ساتھ جذبہ خیرسگالی کے تحت شطرنج بھی کھیلی۔

یاد رہے کہ زندگی ٹرسٹ فلاحی تنظیم ہے جو کہ اپنے خرچ پر سرکاری اسکولوں کے اخراجات اٹھاتی ہے۔



from پاکستان
https://ift.tt/2jHZtTB

Post a Comment

0 Comments