بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

ایران کے ساتھ معاہدہ قائم رہے گا: عالمی اتحاد

یورپی ممالک کا ایران کے ساتھ معاہدہ قائم رکھنے کا اعلان
امریکہ کی جانب سے ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان طے پانے والے جوہری معاہدے سے دستبرداری کے اعلان کے باوجود اس معاہدے میں شامل دیگر مغربی طاقتوں نے کہا ہے کہ وہ اسے قائم رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔

صدر ٹرمپ کے اعلان کے بعد برطانیہ، فرانس اور جرمنی کی حکومتوں کی جانب سے جاری کیے جانے والے ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ہماری حکومتیں پرعزم ہیں کہ یہ معاہدہ برقرار رہے اور ہم بقیہ فریقین کے ساتھ کام کرتے رہیں تاکہ یقینی بنایا جا سکے کہ حالات ایسے ہی رہیں۔

برطانیہ، فرانس اور جرمنی کا کہنا ہے کہ وہ بقیہ فریقین کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔انھوں نے امریکہ پر بھی زور دیا ہے کہ وہ اس عمل میں رکاوٹ نہ ڈالے۔اس معاہدے پر دستخط کرنے والے دیگر ممالک میں چین اور روس شامل ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جوہری معاہدے سے نکلنے کے اعلان کے بعد ایرانی صدر کہہ چکے ہیں کہ ان کا ملک امریکہ کے بغیر بھی اس جوہری معاہدے پر قائم رہے گا اور وہ اس حوالے سے چین، روس اور دیگر یورپی ممالک سے مشاورت کریں گے۔

 



from دنیا https://ift.tt/2wmWGsh
ایران کے ساتھ معاہدہ قائم رہے گا: عالمی اتحاد https://ift.tt/2KO21Mb

Post a Comment

0 Comments