بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

سندھ حکومت کا 3 کھرب 44 ارب روپے سے زائد کا بجٹ پیش

سندھ حکومت کا 3 کھرب 44 ارب روپے سے زائد کا بجٹ پیش
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آئندہ مالی سال 19-2018 کے لیے 11 کھرب 44 ارب 44 کروڑ روپے کا بجٹ پیش کردیا جس کی تجاویز کو سندھ کابینہ نے منظوری کرلیا۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے سندھ کابینہ سے منظور مجوزہ بجٹ سندھ اسمبلی میں منظوری کے لیے پیش کیا۔

سندھ حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں آمدنی کا ہدف 11 کھرب 20 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے جبکہ بجٹ خسارے کا ہدف 22 ارب روپے رکھا گیا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ وفاقی، صوبائی اور غیرملکی فنڈنگ پر مشتمل مجموعی ترقیاتی بجٹ کے لیے 3 کھرب 44 ارب روپے جبکہ صوبے کی غیر ترقیاتی اخراجات کے لیے 7 کھرب 70 ارب روپے مختص کیے ہیں۔

سندھ کو وفاقی محاصل سے 6 کھرب 65 ارب روپے ملیں گے اس کے علاوہ بجٹ میں صوبائی وصولیوں کا ہدف ایک کھرب 3 ارب 27 کروڑ روپے مقرر کیا گیا ہے۔

صوبائی حکومت کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں 10 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

سندھ حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو ٹیکس فری قرار دیتے ہوئے اس میں کسی بھی طرح کے نئے ٹیکس لگانے کی تجویز نہیں دی گئی۔

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں صوبائی ترقیاتی پروگرام کے لیے 2 کھرب 44 ارب روپے سے 2 کھرب 70 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے جبکہ ضلعی ترقیاتی پروگرام کے لیے 30 ارب روپے مختص کیے جانے کا امکان ہے۔

آئندہ مالی سال کے لیے صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے لیے ایک کھرب 51 ارب 83 کروڑ روپے اور نئے منصوبوں کے لیے 92 ارب 16 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ کراچی شہر میں شاہراہوں، پلوں، فلائی اوورز اور انڈرپاسز کی تعمیر کے لیے 15 ارب روپے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔



from پاکستان
https://ift.tt/2KP857q

Post a Comment

0 Comments