
جنوبی افریقا کے شہر ڈربن کی امام حسین مسجد میں نمازیوں پر چاقو سے حملے کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق 2 شدید زخمی ہو گئے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق 3 افراد نے نمازیوں پر چاقو سے حملہ کیا اور پھر پیٹرول بموں سے مسجد کو نذر آتش بھی کر دیا۔
Attack at a Mosque in Verulam KZN. Building was also set on fire. Reports of fatalities and injuries.pic.twitter.com/xdWtaU0Wp3
— EFF News (@EFF_News_) May 10, 2018
مقامی میڈیا کے مطابق حملہ آوروں نے تیز دھار آلے کی مدد سے مسجد میں موجود لوگوں کے گلے کاٹے جس کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق 2 شدید زخمی ہوئے جب کہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس کے مطابق حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے جو بظاہر مصری باشندے معلوم ہوتے تھے۔
ریڈیو جنوبی افریقا نے مسجد پر حملے میں 1 شخص جاں بحق 2 شدید زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔
from دنیا https://ift.tt/2KMcZSF
جنوبی افریقا کے شہر ڈربن کی مسجد میں چاقو سے حملہ، 1 شخص جاں بحق https://ift.tt/2G4esjE
0 Comments