بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

امارات یقین دہانی کرائے ورنہ میچز ملائیشیا منتقل کردیں گے، پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے اپنے مالی تحفظات خصوصاً پاکستان سپر لیگ کے لیے متحدہ عرب امارات کے کرکٹ بورڈ سے اس بات کی تحریری یقین دہانی مانگ لی ہے کہ وہ رواں سیزن اکتوبر سے مارچ کے دوران کسی اور لیگ کی میزبانی نہیں کریں گے۔

پی سی بی آفیشل نے کہا کہ ہم نے امارات کرکٹ بورڈ سے تحریری یقین دہانی مانگ لی ہے کہ وہ اکتوبر 2018 سے مارچ 2019 تک کسی اور لیگ کی میزبانی نہیں کریں گے کیونکہ اس سے ہماری آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سے دوطرفہ سیریز اور پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے مفادات کا ٹکراؤ ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے امارات کرکٹ حکام کو یہ بھی واضح کردیا ہے کہ اگر وہ اس حوالے سے یقین دہانی کرانے میں ناکام رہتے ہیں تو پی سی بی ملائیشیا کو اگلے ممکنہ ہوم وینیو کے طور پر تصور کر رہا ہے۔ اگر انہوں نے ہمیں یقین دہانی نہ کرائی تو ہم اپنے میچز ملائیشیا منتقل کرنے پر غور کریں گے۔ ہم نے ملائیشیا میں سہولیات کا جائزہ لیا ہے جو عالمی معیار کے مطابق ہیں۔

واضح رہے کہ افغانستان کرکٹ بورڈ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ رواں سال اکتوبر میں اپنی ٹی20 لیگ کا انعقاد متحدہ عرب امارات میں کریں گے جبکہ رواں سال کے اختتام پر ٹی10 لیگ بھی امارات میں شیڈول ہے۔

گزشتہ سال پاکستانی کھلاڑیوں کو ٹی10 لیگ میں شرکت کی اجازت دینے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا کیونکہ اس لیگ کا انعقاد پی ایس ایل سے محض چند ماہ قبل ہوا تھا تاہم بورڈ نے کھلاڑیوں کو لیگ میں شرکت کی اجازت دینے کا یہ کہہ کر دفاع کیا تھا کہ اس سے پی ایس ایل پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

یاد رہے کہ 2009 میں سری لنکن ٹیم پر لاہور میں دہشت گرد حملوں کے بعد سے پاکستان نے تمام ہوم سیریز اور پی ایس ایل کے لیے متحدہ عرب امارات کو ہوم گراؤنڈ بنایا ہوا ہے۔

from کھیل https://ift.tt/2KqhDp1
https://ift.tt/2I0ctlj

Post a Comment

0 Comments