بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

عمران خان کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی جاری رکھنے کی اجازت

عمران خان
سپریم کورٹ آف پاکستان نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور دیگر پی ٹی آئی رہنماوں کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی جاری رکھنے کی اجازت دے دی۔ عدالت نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ الیکشن کمشن آف پاکستان عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر کے خلاف کارروائی جاری رکھے۔

سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ الیکشن کمیشن تحریکِ انصاف کے اعتراضات پر بھی قانون کے مطابق فیصلہ کرے۔

عدالت کے حکم میں کہا گیا ہے کہ کسی ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو کارروائی سے نہیں روکا، سندھ اور لاہور ہائی کورٹس نے صرف حتمی فیصلہ جاری کرنے سے روکا ہے۔

سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ الیکشن ایکٹ کمیشن کو کارروائی کے لیے با اختیار بناتا ہے، تحریکِ انصاف نے کارروائی کا اختیار دینے کی دفعہ چیلنج کر رکھی ہے۔

عدالت عظمیٰ کا حکم میں یہ بھی کہنا ہے کہ رائج قانون چیلنج ہو تو بھی اس پر عمل درآمد سے روکا نہیں جا سکتا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ہائی کورٹس کی جانب سے دیے گئے حکم امتناع سپریم کورٹ میں چیلنج کیے تھے۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/PHGOtrM

Post a Comment

0 Comments