بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

اعظم سواتی نے ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا

اعظم خان سواتی
تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر اعظم خان سواتی نے ضمانت بعد از گرفتاری کے لیےاسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق متنازع ٹوئٹ کے مقدمے میں گرفتار سینیٹر اعظم سواتی نے ضمانت بعد از گرفتاری کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے، جس میں وفاق، ایف آئی اے سائبر کرائم اور ایک سرکاری افسر کو فریق بنایا گیا ہے۔

ڈاکٹر بابر اعوان کی وساطت سے دائر کی گئی درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ٹرائل مکمل ہونے تک ضمانت بعد از گرفتاری منظور کی جائے۔

واضح رہے کہ اسپیشل جج سینٹرل نے اعظم سواتی کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ عدالت نے درخواست ضمانت خارج کرنے کا حکم سناتے ہوئے کہا تھا کہ اعظم سواتی نے ایک ہی جرم دو بار کیاہے۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/Fs8CYaz

Post a Comment

0 Comments