ملک کے مختلف گرجا گھروں میں مسیحی برادری کی جانب سے کرسمس کے حوالے سے دعائیہ تقریبات جاری ہیں۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں قائم چرچوں کے باہرسیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں چرچوں کو برقی قمقموں سے سجایاگیا ہے۔
سکھر کے سینٹ میری چرچ میں کرسمس کے حوالے سے مرکزی تقریب منعقد ہوئی جس میں خواتین، بچے سمیت بڑی تعداد میں افراد شریک ہیں۔
پشاور کینٹ، کیتھریڈل چرچ میں کرسمس کی تقریب منعقد ہوئی جس مں ملکی سلامتی کیلئے دعاؤں کا اہتمام کیا گیا۔
پاکستان کے علاوہ دنیا بھر میں مسیحی برادری کرسمس کی خوشیاں منارہی ہے، سینٹرل لندن میں شہریوں کی بڑی تعداد کے باعث گاڑیوں پر سینٹرل لندن پہنچنا مشکل ہوگیا۔ شہری شاپنگ کرنے اور ایک دوسرے کو کرسمس کی مبارکباد دینے میں مصروف ہیں۔
حضرت عیسٰی کی جائے پیدائش بیت اللحم کی مقدس سرزمین پر عبادات کا سلسلہ جاری ہے۔ چرچ آف نیٹیویٹی اور اس کے اطراف کرسمس کا جشن منایا جارہا ہے جہاں سیکڑوں مقامی افراد اور سیاح موجود ہیں۔
from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/hHPVOiq
0 Comments