بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مزید گیارہ مسافروں میں کورونا کی تصدیق

ائیر پورٹ

بیرون ملک سے پاکستان آنے والے شہریوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہونے کا سلسلہ جاری ہے، مزید گیارہ مسافرو میں عالمی وبا کی تصدیق ہوگئی ہے۔

چوبیس گھنٹے میں بیرون ملک سے آئےمزید گیارہ مسافروں میں کورونا کی تشخیص ہوئی، متاثرہ افراد کو قرنطینہ مراکز منتقل کردیاگیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے آئے تمام مسافر ویکسینیٹڈ ہیں اور ان میں کورونا کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہیں، متاثرہ دو افراد کا تعلق کراچی، دو کا لاہوراو رایک کا تعلق نوشہرہ سےہے۔

ذرائع کے مطابق ریاض سےآنےوالے چھ ، شارجہ سےآنےوالے دو مسافروں میں کروناکی تشخیص ہوئی، اسی طرح دوحہ سےآنےوالےدو ، بحرین سے آنےوالےایک مسافر میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ کرونا سےمتاثر آٹھ مسافر کراچی جبکہ ایک لاہور ایئرپورٹ پہنچا، اسی طرح کرونا سےمتاثرہ ایک مسافر اسلام آباد، ایک پشاور ایئرپورٹ اترا۔

ذرائع کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں چھیالیس پروازیں 9477 مسافروں کو لیکر پاکستان پہنچیں، اسی دوران ایئرپورٹ پر 8620 ٹیسٹ کئے گئے۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/3zm5NoN

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے